متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ، شہریوں سے احتیاط کی اپیل

خلیج اردو
28 مئی 2020
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کیسز سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں وباء ایک بار پھر سے زور پکڑ رہی ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے 2236 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 565451 ہو گئی ہے۔

میں میں 2206 افراد نے وائرس کو شکست دی ہے جس کے بعد کل صحت یابیاں 545229 ہو گئی ہے۔

وزارت نے 4 افراد کی ہلاکت کا بھی ذکر کیا ہے جس سے کل اموات 1668 ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 18554 ہے۔

ابوظہبی دنیا میں چند ایک مقامات میں سے ہیں جو کرونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر نہیں ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سیفٹی پروٹوکول نافذ کیے جارہے ہیں۔ کارکنوں کیلئے لازمی روزمرہ کوویڈ ٹیسٹوں نے بھی رہائشیوں کو اعتماد حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے اور ان میں سے بہت سے لوگ اب اپنے کام کی جگہوں پر واپس آگئے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ ایسا کرنا محفوظ ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button