کالممعلومات

کاراباخ جنگ ، ہم تاریخی حقائق سامنے لائیں گے

خلیج اردو: کاراباخ جنگ جرائم کی تحقیقاتی کمیشن کے صدر جناب صالح کرت نے بیان دیا ہے کہ ان کا مقصد آرمینیائی عوام کی طرف سے انسانیت کو لائے جانے والے تباہی کے زخموں پر مرہم رکھنا ہے ، اور کہا کہ ہم نا صرف کاراباخ بلکہ پوری انسانیت کے لئے یہ فرض ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
جب سے دنیا کی بنیاد رکھی گئی تقریباٰٰ اس وقت سے ہی انسانیت کو "غیر انسانی” حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ قابیل ، پیدا ہونے والا پہلا انسان تھا جس نے صرف حسد کی بناء پراپنے بھائی ہابیل کو مار ڈالا، بدقسمتی سےوہ مظالم جن کی ہم عقل و ضمیر کے ساتھ وضاحت نہیں کرسکتے ہیں آج بھی اس دنیا میں پائے جاتے ہیں۔
یقینا، ، ہم یہ کہنے سے قاصر ہیں کہ "یہ اس طرح آیا ہے اوراس طرح سے چلا جائے گا”، اور ہمیں کہنا بھی نہیں چاہئے-
بے شک ، اس دنیا میں جتنے بھی "ظالم” ہیں ، اتنے ہی وہاں باشعور بھی لوگ موجود ہیں جو "ناانصافی کے خلاف خاموشی کے ساتھ گونگے شیطان” جیسی صورتحال میں نہ پڑنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

کاساک (کاراباخ وار جرائم کی تحقیقات کمیشن) کی بنیاد بھی اسی ذہنیت کے لوگوں نے رکھی تھی۔
اس اچھی اور نیک راہ پر ، جو اس امید پر قائم ہے کہ جب نیت خالص ہوگی ، تو اس کا نتیجہ سامنے آ ہی جائے گا اور ہمیں یقین ہے کہ کاساک تاریخی حقائق کو سامنے لائے گا۔
کاساک کے صدر جناب صالح کرت ، کاساک کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر بیرام التن اور ان تمام ناموں کو جنہوں نے کمیشن میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں
میرا خدا ان کا حامی و ناصر ہو۔

*جناب صدر ، کیا ہم آپ کو بتا سکتے ہیں؟*

میں 1980 میں ٹریبزون میں پیدا ہوا تھا۔ مجھے بین الاقوامی تعلقات میں مہارت اور تجربہ ہے ، خاص طور پر ایک پیشہ ور ٹرینر کی حیثیت سے۔ ورلڈ ترک جرنلسٹس یونین کا صدر ہونے کے ساتھ ساتھ مجھے بہت ساری بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں جیسے ASIAD میں بھی انتظامی تجربہ ہے ۔
میں وہ شخص ہوں جس نے سال1997-1998 میں دہشت گرد رہنما کالان کی پہلی گرفتاری کیلئے وفد کو تشکیل دیا تھا۔ سال 1999 تک ، میں وزیر اعظم کے ہائی ٹیررازم ایڈوائزری بورڈ کا سرگرم رکن بھی رہا۔
مجھے سال 2020 میں ای اے ایس، ایکوا کلچر کے صدر کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ میں ایک نیوز ایجنسی بھی چلا رہا ہوں اور سال 2009 سے صحافت/پریس انڈسٹری سے وابستہ ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

*کاراباخ جنگی جرائم کے تفتیشی کمیشن کے قیام کا خیال کیسے آیا؟*

مجھے پہلے سے ہی اس مضمون میں اعلی سطح کا تجربہ حاصل ہے، جو ہماری اس کانفرنس کا موضوع ہے۔ 7اپریل 2021 ء کو منعقد ہونے والی کانفرنس کا موضوع "31 مارچ 1918 کو آرمینیائی نسل کشی” تھا، زنگیلان خطے سے آذربائیجان کے قدرتی وسائل کے نائب وزیر ، مسٹر فردوسی الیئیف نے خصوصی مہمان کی حیثیت سے ، جو اس کانفرنس کی براہ راست نشریات میں شامل تھے۔ انہوں نے مجھے دوسری کاراباخ جنگ کے بعد اس خطے میں آرمینیوں کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات کرنے کو کہا۔
میڈیا میں ہمارے کمیشن کی موجودگی کے باعث ، سفارت کاری سے وابستہ نمایاں لوگوں کے ہمارے کمیشن میں شمولیت سے متعلق بہت سنجیدہ مطالبات تھے۔ سو ہم نے یونیورسٹیوں اور اپنے پروفیسرز کو کچھ اچھی پیشکشیں کیں۔
یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ ایک ناگزیر ضرورت ہے اور انہوں نے اظہار کیا کہ انہیں اس طرح کے کمیشن میں حصہ لینے کا اعزاز حاصل ہوگا ، اور یوں ہی ہمارا کمیشن مختصر وقت میں 36 ممالک کی شراکت سے ایک بڑا "بین الاقوامی کمیشن” بن گیا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر بیرام التن ، جن سے میری اس دوران ملاقات ہوئی ، وہ واقعتا ہمارے کمیشن کے لئے ایک بہت بڑی خوش نصیبی ثابت ہوئے۔ میں نے انہیں نائب صدر کے عہدے کی پیش کش کی۔ جس کو خوشی سے قبول کرنے پر ، ہم نے آج اپنی ایک طاقت حاصل کی۔ میں یہاں پر جناب پروفیسر ڈاکٹر بیرام آلتن کا ایک عمدہ کلام ذکر کرنا چاہتا ہوں کہ "ہماری دوستی صرف ایک دن کیلئے نہیں بلکہ دو جنم تک ہے۔
کیا کمیشن میں ترکی اور آذربائیجان سے باہر کے نام موجود ہیں ، اگر کوئی ہے تو ، کن ممالک سے ، اور آپ نے کس معیار کے مطابق اس فہرست میں نام شامل کیے؟
اس میں سائنس دانوں ، مورخین ، پروفیسرز ، ڈاکٹروں ، محققین اور فوجی منسلک ، سابق وزرائے اعظم ، وکلاء ، عدالتی صدور ، سفیروں جنہوں نے اپنے شعبوں میں تمغے حاصل کیے ، غیر سرکاری تنظیم کے رہنماؤں سے لے کر سابقہ تک کے بہت سے شعبوں کے ماہرین سمیت وزراء ، گورنرز شامل ہیں، اور ہمارا کمیشن ، تاریخ کے سب سے بڑے بین الاقوامی کمیشن میں سے ایک ہے۔

*کیا آپ کا روڈ میپ واضح ہے؟ آپ نے کتنے دن اور کب تک مطالعاتی پروگرام کا منصوبہ بنایا* ؟

ہم اپنا روڈ میپ ترتیب دے سکتے تھے ، لیکن ہمارے کمیشن کے لئے سفارتی اجازت نامے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے ، ہم نے اپنے کمیشن کے مطالبات سے جمہوریہ ترکی کے صدر ، جناب رجب طیب ایردوان کی منظوری سے آگاہ کیا۔ اب ہمارے صدر کے حتمی فیصلے کے بعد ہمارا کمیشن طلب کیا جائے گا اور پھر کمیشن کے اندر سے اس خطے میں ماہرین کی تقرری کے لئے کام شروع کردیا جائے گا۔
کیا آپ کواس بات کا یقین ہے کہ آپ اپنی سرگرمیوں کے اختتام پر جو نتائج حاصل کریں گے اس سے عالمی رائے عامہ متاثر ہوگی ، اور آپ کی رپورٹ آرمینینوں کے نام نہاد نسل کشی کے الزامات کی تردید کرے گی۔
یقین کرنے سے بالاتر ، جب آپ ہمارے کاراباخ جنگ جرائم کی تفتیشی کمیشن میں شریک ملک اور ان ممالک کی نمائندگی کرنے والے لوگوں کو دیکھیں گے تو آپ دیکھیں گے کہ اس کمیشن کا وجود پہلے ہی ظاہر کرچکا ہے کہ آرمینیوں کے دعوے واضح طور پر جھوٹے ہیں۔

کاراباخ جنگی جرائم کے تفتیشی کمیشن کا فرض یہ ہے کہ آرمینی باشندوں کے ملک کے خلاف سائنسی مطالعہ کرکے عالمی سطح پر رائے عامہ کو آگاہ کریں۔ تاریخی حقائق کا پتہ لگانے اور آنے والے سو برسوں میں آرمینیوں نے انسانیت کو جس تباہی سے دوبار کیا ہے اس کے زخموں کو مندمل کرنا بین الاقوامی قانون کی حمایت کے ساتھ ضروری ہے ۔

اس تحریر کے لکھاری کاراباخ جنگی کمیشن اور ورلڈ ترک جرنلسٹس یونین کے صدر صالح کرت ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button