متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات, کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

وزارت صحت نے352 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے  کورونا وائرس کے352 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 49,621 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے271نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد57,193‬ ہو گئی ہے.

وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 340 ہو گئی ہے.

ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر7,232 ہوگئی ہے.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

27,000 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button