متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ختم ہوچکے تمام ویزوں کی تجدید اور رعایتی مدت کے حوالے سے مکمل تفصیلات

ابتدائی طور پر یکم مارچ 2020 کے بعد ختم ہونے والے ویزے 31 دسمبر 2020 تک قابل قبول تھے لیکن اب ان احکامات میں ترمیم کر دی گئی ہے۔

 

خلیج اردو آن لائن: اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یو اے ای حکومت کی جانب  سے حال ہی میں ویزا پالیسی میں کی جانے والی ترامیم آپ کے ویزے پر کیا اثرات مرتب کریں گی تو یہ مضمون آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

اس مضمون میں ختم ہوچکے ویزے سے متعلق تمام قوانین کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔

اس سال 12 جولائی کو شناخت اور شہریت کی وفاقی اتھارٹی (ICA) کے ترجمان،  خمس الکابی کی جانب سے کورونا وائرس کے دوران ویزوں سے متعلق کیے گئے متعدد فیصلوں کی تنسیخ کے حوالے سے تفصیلات جاری کی گئیں۔

ویزوں سے متعلق تازہ ترین قوانین درج ذیل ہیں:

1۔ یکم مارچ 2020 کے بعد ختم ہونے والے یو اے ای کے ویزوں سے متعلق قوانین

ابتدائی طور پر یکم مارچ 2020 کے بعد ختم ہونے والے ویزے 31 دسمبر 2020 تک قابل قبول تھے۔

تاہم نئی ترمیم کے مطابق رہائشی ویزوں کے حامل افراد کے پاس اپنے ویزوں کی تجدید (Renew) کروانے کے لیے 12 جولائی سے تین ماہ کا وقت ہے۔

اس تین ماہ کی رعایتی مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کی تجدید نہ کروانے اور رہائش اختیار کرنے پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

2۔ یو اے ای کے وہ رہائشی جو اس وقت یو اے ای سے باہر ہیں، انکے ویزوں سے متعلق قوانین

یو اے ای سے باہر پھنس جانے والے رہائشیوں کو ویزوں کی تجدید کے لیے ایک ماہ کا رعایتی وقت دیا جائے گا۔ اور یہ رعایتی مدت انکے یو اے ای  اترنے کے دن سے شروع ہوگی۔

3۔ وزٹ اور سیاحتی ویزوں سے متعلق احکامات

برگیڈیئر الکابی کے مطابق ایسے سیاح یا وزٹرز جن کے ویزے یکم مارچ 2020 کے بعد ختم ہوئے ہیں، انکو ملک چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے گا۔ اور ان پر ویزا ختم ہونے کے بعد رہائش اختیار کرنے کی صورت میں کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔ اور ایک ماہ کا وقت 12 جولائی سے شروع ہو گیا ہے۔

مزید برآں ICA  کی جانب سے اماراتی شناختی کارڈ اور رہائشی ویزوں کی تجدید کی درخواستیں وصول کرنے کا شیڈیول جاری کیا گیا ہے۔ جو کے درج ذٰیل ہے:

اگر آپ کا شناختی کارڈ یا رہائشی ویزا مارچ سے اپریل کے دوران ختم ہوا ہے تو آپ 12 جولائی سے تجدید کے لیے درخواست دینے سکتے ہیں۔

مئی میں ختم ہونے والے شناختی کارڈ اور رہاشئی ویزوں کی تجدید کے لیے درخواستیں 11 اگست سے وصول کی جائیں گی۔

جون سے 11 جولائی کے درمیان ختم ہونے والے اماراتی شناختی کارڈوں کی تجدید (Renew) کے لیے درخواستیں 10 ستمبر سے وصول کی جائیں گی۔

11 جولائی کے بعد ختم ہونے والے اماراتی شناختی کارڈوں اور رہائشی ویزوں کی تجدید کے لیے درخواستوں  کے حوالے سے ابھی کوئی مخصوص تاریخ نہیں بتائی گئی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button