متحدہ عرب امارات

عید کے دنوں میں ابوظہبی کے اسپتال ایمرجنسی کے لئے کھولے رہنگے محکمہ صحت کا اعلان

جولائی 30 سے اگست 2 تک اسپتالوں کا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا

( خلیج اردو ) عید الاضحی کے موقع پر ابوظہبی کے محکمہ صحت نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران انسداد کویڈ 19 کے لئے قائم اسسمنٹ سنٹر کھولے رہنگے جن میں العین کنوینشن سینٹر اور ابوظہبی ایکزیبیشن سینٹر شامل ہے ۔یہ سینٹرز صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کام جاری رکھنگیں ۔

مصفحہ اور الدفرہ میں واقع نیشنل سکریننگ پروجیکٹ سینٹرز عید کی چھٹیوں میں بند رہنگے ۔
محکمہ صحت ابوظہبی کے مطابق تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ چھٹیوں کے دوران کھولے رہنگے جبکہ ویزیٹرز کو صبح 10 بجے سے 12 بجے تک اور شام 5 بجے سے 7 بجے تک اسپتال آنے کی اجازت ہوگی ۔
ابوظہبی کارنیچ اسپتال میں بچوں کا علاج صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا جبکہ توام اسپتال کے نزدیک کویڈ 19 کلینک ہفتہ کے دن صبح 8 سے دوپہر 4 بجے تک کھولا رہے گا ۔ الدفرہ کے مقام پر کویڈ 19 کلینک جمع کے دن بند رہے گا جبکہ اگلے روز صبح 8 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھولا رہے گا ۔
ابوظہبی میں واقع ڈایئلاسز سینٹرز جمع کو بند رہنے کے بعد صبح 7 بجے سے دوپہر 11 بجے تک کام جاری رکھنگے ۔

بتین، آل مشرف آلدفرہ ڈینٹل کلینک، آل فلاح، مدینیت محمد بن زید، آل ثمہا اور مفراک ڈینٹل کلینک یوم عرفہ اور عید کے دوران بند رہنگے ۔

ابو ظہبی ،العین اور مدینیت زید میں واقع تمام ڈیزیز سکریننگ سینٹرز اتوار کو دوبارہ کھولے جائینگے جبکہ دیگر سکریننگ سینٹرز پیر کو دوبارہ کام کا آغاز کرنگے ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button