متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: جانیے ایک گاڑی میں تین سے زیادہ لوگوں کے سفر کرنے پر کتنا جرمانہ ہوگا؟

گاڑی میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 3 لوگوں کے سفر کرنے کی اجازت ہے، تاہم ایک گھر کےافراد کو استشنا حاصل ہے

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو ختم کیا جا چکا ہے۔ تاہم معمول کی زندگی کی طرف لوٹنے کے لیے کچھ قواعد و ضوابط کا نفاذ کیا گیا ہے تاکہ کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ان قواعد و ضوابط میں سے ایک ہے کار میں سفر کرنے والے افراد کی تعداد کو محدود رکھنا۔
اس لیے اگر آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ یا دوستوں کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو آپ گاڑی میں افراد کی تعداد کے حوالے سے بنائے گئے قوانین اور انکی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کا علم ہونا چاہیے۔

اس مضمون میں اسی قانون کے حوالے سے بات کی گئی ہے:ِ
گاڑی میں سفر کے دوران ذاتی صفائی کا خیال رکھنے اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھنے کے حوالے ضوابط نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسس میجنمنٹ اتھارٹی (NCEMA) کی جانب سے طے کیے گئے تھے۔
25 جون کونیشنل ڈس انفیکشن پروگرام کے کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد NCEMA  کی جانب سے کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنے کے لیے کچھ قواعد و ضوابط کی یاد دہانی کروائی گئی تھی۔

ان قواعد و ضوابط میں گاڑی میں سفر کے حوالے سے ہدایات درج زیل ہیں:

  • گاڑی میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 3 لوگوں کے سفر کرنے کی اجازت ہے، تاہم ایک گھر کےافراد کو استشنا حاصل ہے،
  • اگر گاڑی میں ایک سے زیادہ افراد سفر کر رہے رہیں تو ہر وقت ماسک پہننا ہوگا۔

2 اگست کو NCEMA کی جانب سے بنائی گئی ہاٹ لائن WEQAYA سے بھی اس  بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ زاتی گاڑی میں تین سے زیادہ افراد سفر نہیں کر سکتے اور اگر ایک ہی خاندان کے افراد ہیں تو انہیں اس پابندی سے استشنا حاصل ہے۔ مزید برآں گاڑی میں ایک زیادہ افراد ہونے کی صورت میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

کمرشل گاڑیوں پر سفر کرنے کے قواعد و ضوابط کیا ہیں؟

NCEMA کی ہاٹ لائن کی جانب سے بڑی گاڑیوں چلانے والی کمپنیوں کے لیے ہدایت جاری کی تھی کہ مسافروں کے درمنا دو خالی سیٹوں کا فاصلہ ہونا چاہیے اور ہر مسافر کے ماسک پہننے کو یقنینی بنایا جائے۔

ان قوعد کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے؟

WEQAYA ہاٹ لائن کے مطابق گاڑی کے اندر ان قونین کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑے جانے پر یا گاڑی سے ماسک کے بغیر پکڑنے جانے پر 3 ہزار درہم اور اس زائد جرمانہ کیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button