متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ابوظبہی میں ہوٹلوں کی فیس پر دی گئی رعایت میں توسیع کر دی گئی ہے

خلیج اردو
14 اپریل 2021
ابوظبہی : ابو ظہبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت (ڈی سی ٹی) نے امارات میں کام کرنے والے ہوٹل کے اداروں کیلئے سیاحت اور میونسپلٹی کی فیسوں میں چھوٹ میں 30 جون 2021 تک توسیع کردی ہے۔

یہ چھوٹ ابو ظہبی ایگزیکٹو کونسل کی ہدایت پر کیا ہے جو معاشی محرک پیکج کا حصہ ہیں اور کرونا وائرس سے چیلنجز پر قابو پانے میں اس شعبے کی مدد کیلئے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

کرونا وائرس کے وبائی مرض کے جواب میں ڈی سی ٹی ابو ظہبی نے دارالحکومت میں ہوٹل اور سیاحت کے اداروں کی حمایت کیلئے مارچ 2020 میں شروع ہونے والے اقدامات اور محرک پیکجز کا ایک سلسلہ پیش کیا۔

ڈی سی ٹی ابو ظہبی میں سیاحت اور مارکیٹنگ کے شعبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی حسن الشعبہ نے کہا کہ یہ پہل سیاحت کے شعبے کو برقرار رکھنے اور اس کی تائید کرنے کے ہمارے وژن کے عین مطابق ہے ۔ خاص طور پر غیر معمولی اور فوری حالات میں جو اس وقت اس شعبے کا سامنا کر رہے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے کے مابین قریبی تعاون اہم ہے اور ہم ایک روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنے کیلئے باہمی تعاون سے کام کرنے کو پرعزم ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button