متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان کے دوران اجتماعات روکنے کے لیے پولیس کا گشت

 

خلیج اردو آن لائن:

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لینے بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عوامی عمل در آمد یقینی بنانے کے لیے شارجہ پولیس ایک نئے میکنزم کے ساتھ سامنے آئی ہے۔

امارات الیوم کے مطابق نابالغوں کی جانب سے آتش بازی کرنے اور ایسے دیگر واقعات کو روکنے کے لیے شارجہ پولیس نے ایک مضبوط لائحہ عمل مرتب دیا ہے۔ امارات بھر سے غیر قانونئ سرگرمیاں ختم کرنے کے لیے پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

گشت کے دوران پولیس کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کو حفظان صحت اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے جیسے اصولوں پر کاربند کرنے کے لیے عربی، انگلش اور اردو میں میسج بھیجے جا رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button