متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس : سعودی عرب نے ایئرپورٹ پر مکمل صلاحیت میں خدمات کا آغاز کر دیا

خلیج اردو
17 اکتوبر 2021
ریاض : سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ وہ اب سے ایئرپورٹ مکمل صلاحیت پر چلائیں گے جو کرونا وائرس کی وجہ سے محدود صلاحیت پر کام کررہے تھے۔

ملک میں کام کرنے والی تمام ایئرلائنز اور ایئرپورٹ کو ایک اعلامیے میں جی اے سی اے نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں ایئرپورٹ مکمل صلاحیت پر کام کریں گے۔ دونوں مقامی اور بین الاقوامی پروازیں مکمل صلاحیت پر کام کریں گے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسافروں کے ویکسینشن سے متعلق اسٹیٹس کی پیروی سرکاری تصدیق شدہ اپلیکیشن توکلنا سے ہوگی۔

اتوار کے روز حکام نے کرونا وائرس سے متعلق پروٹوکول میں نرمی کی ہے اور یہ روزانہ سامنے آںے والے کم کیسز کی وجہ سے ہے۔

خبر رساں ادارے ایس پی اے نے سعودی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ لوگوں کو اب کھلی عوامی جگہوں پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

حکومت نے سماجی فاصلہ کی شرط ختم کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی دو مقدس مساجد میں ویکسین کی مکمل خوراک لینے والوں کیلئے پوری صلاحیت کے ساتھ عبادت کی اجازت دی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button