متحدہ عرب امارات

دبئی میں عید کے موقع پر 5 لوگوں سے زیادہ کے اجتماع پر پابندی عائد، خلاف ورزی کی صورت میں میزبان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں عید کے موقع پر 5 لوگوں سے زیادہ کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے میزبان پر 50 ہزار جبکہ مہمانوں پر فی کس 15 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید برآں، اگر ایک گاڑی میں ایک خاندان کے علاوہ تین سے زیادہ افراد سفر کرتے ہوئے پکڑے گئے تو پولیس ان پر جرمانہ عائد کرے گی۔

اس سے پہلے دبئی پولیس کی جانب سے عید الفطر کے دوارن اسپیشل ٹریفک پلان کا اعلان کیا گیا تھا، جس کا اطلاق کل بروز منگل سے ہو جائے گا۔

دبئی پولیس کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسپیشل پلان کے تحت پولیس کے گشت میں اضافہ کیا جائے گا۔ پولیس پارکوں، شاپنگ مالز اور ساحلوں پر گشت کرے گی تاکہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑا جا سکے۔

اس پلان کے تحت دبئی میں بھر میں ایک شفٹ کے دوران 3 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ تقریبا 500 پولیس پیٹرول گاڑیاں اور 32 بائی سائیکل سوار اہلکار دبئی کے ہر کونے پر نظر رکھیں گے۔

مزید برآں، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑنے کے لیے 700 کے قریب رضاکار دبئی پولیس کی مدد کریں گے۔

ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے درج ذیل تیاریاں کی گئی ہیں:

کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے 111 ایمبولینسیں اور 72 فائر فائٹر ٹرک تیار کھڑے ہیں۔

دبئی کے نو ساحلوں پر سیکیورٹی کے لیے پولیس کی 24 پیٹرول پارٹیاں جبکہ موٹر سائیکلوں پر 18 پیٹرول پارٹیاں گشت کریں گی۔ جبکہ سمندری سیکیورٹی کے لیے 21 پیٹرول پارٹیاں تعینات ہوں گیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button