خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

امارات میں مقیم افراد کو عید کا شاندار تحفہ مل گیا

خلیج اردو: دُبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں 29 رمضان المبارک سے 3 شوال المکرم تک تمام مقامات پر پارکنگ مفت ہوگی تاہم صرف ملٹی لیول پارکنگ ٹرمینل پر فری پارکنگ کی سہولت موجود نہیں ہو گی۔ اگر رمضان کے 30 روزے ہوئے تو 11مئی سے 15 مئی تک پانچ روز مفت پارکنگ کی سہولت دستیاب ہوگی،لیکن 20 روزوں کے بعد عید ہونے کی صورت میں چار روز یعنی 11 مئی سے 14 مئی تک پارکنگ فیس معاف ہو گی۔
ابوظبی کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سسٹم (ITC)کی جانب سے 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک تمام مقامات پر مفت پارکنگ کی خوش خبری دی گئی ہے، جس میں مصفہ انڈسٹریل پارکنگ لاٹ M18بھی شامل ہے۔البتہ ممنوعہ علاقوں میں مفت پارکنگ کی سہولت نہیں ہو گی اور کسی کو ان تعطیلات کے دوران سڑک پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کی اجازت بھی نہیں ہو گی۔

ڈرائیورز کو رہائشیوں کے لیے مخصوص پارکنگ ایریاز میں رات 9 بجے سے صبح 8 بجے تک گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس خلاف ورزی پر 2 سو درہم کا جرمانہ عائد ہو گا اورتین گھنٹے بعد گاڑی کو پارکنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔ اسی طرح ان تعطیلات کے دوران Darb ٹول گیٹ سسٹم پر بھی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

رمضان کے مہینے میں ITC نے ٹول گیٹ سسٹم پر چارجز وصولی کے اوقات بدل کر صبح 8 بجے سے 10 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے 4 بجے شام تک کر دیئے گئے تھے جو عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد دوبارہ پرانے وقت یعنی صبح 7 بجے سے 9بجے اور شام 5 بجے سے 7 بجے والے وقت پر بحال ہو جائیں گے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button