متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات میں کچھ عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی شرط ختم

خلیج اردو آن لائن:متحدہ عرب امارات حکومت نے کچھ عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننے کی شرط ختم کر دی۔ تاہم، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بدھ کے روز کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو کم از کم دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رہائشیوں کو عوامی مقامات پر ورزش کرتے ہوئے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور ایک ہی خاندان کے افراد کو نجی گاڑی میں سفر کے دوران بھی ماسک کا پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مزید برآں، سویمنگ پولز اور ساحل سمندر پر جانے والوں کو بھی ماسک پہننے کی  شرط سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بند جگہوں پر جب افراد اکیلے ہوں، سیلونز اور بیوٹی پارلرز میں، اور میڈیکل سنٹروں ماسک پہننے کی لازمی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایسی مقامات جہاں ماسک پہننا ضروری نہیں وہاں پر سائن بورڈ آویزاں کر دیے جائیں گے۔ تاہم، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دیگر تمام مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یو اے ای میں کورونا کےیومیہ کیسز 500 سے کم ہوگئے ہیں۔ اور تقریبا 81 فیصد رہائشیوں کو کورونا ویکسین مکمل طور پر لگائی جا چکی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button