متحدہ عرب امارات

خبردار: جہاں ماسک پہننا لازم ہے وہاں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہو سکتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکومت نے22 ستمبر سے کچھ عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننے کی شرط ختم کر دی۔ تاہم، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بدھ کے روز کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو کم از کم دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رہائشیوں کو عوامی مقامات پر ورزش کرتے ہوئے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور ایک ہی خاندان کے افراد کو نجی گاڑی میں سفر کے دوران بھی ماسک کا پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مزید برآں، سویمنگ پولز اور ساحل سمندر پر جانے والوں کو بھی ماسک پہننے کی  شرط سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بند جگہوں پر جب افراد اکیلے ہوں، سیلونز اور بیوٹی پارلرز میں، اور میڈیکل سنٹروں ماسک پہننے کی لازمی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایسی مقامات جہاں ماسک پہننا ضروری نہیں وہاں پر سائن بورڈ آویزاں کر دیے جائیں گے۔

تاہم، دیگر تمام مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ درج بالا مقامات کے علاوہ کسی دوسرے مقام پر ماسک نہ پہہننے پر بھاری جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ اور گزشتہ ماہ جاری کی گئی جرمانوں کی فہرست کے مطابق لازمی ماسک پہننے کی شرط کی خلاف ورزی کی صورت میں 3 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

مزید برآں، ایسے مقامات جہاں ماسک پہننے کی شرط ختم کی گئی ہے وہاں پر بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا، بصورت دیگر اسے قانون کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے 3 ہزار درہم جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے بعض عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ یو اے ای میں مسلسل کم ہوتے کورونا کے یومیہ کیسز کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں اس جنوری کے مقابلے میں اگست کے مہینے میں کورونا کے یومیہ کیسز میں 62 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ کچھ روز سے یومیہ کیسز 500 سے بھی کم ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

کورونا کیسز میں یہ کمی یو اے ای حکومت کی جانب سے ماس اسکیل ٹیسٹنگ اور کورونا ویکسین کی شاندار مہم اور عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button