متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس نے اسمارٹ انسپیکشن گیٹ وے پلیٹ فارم لانچ کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس میں گاڑیاں اور ڈرائیوروں کے لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل خالد الکی نے’’اسمارٹ انسپکشن گیٹ وے’ کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد گاڑیوں کے تکنیکی ماہرین کی تربیت کو فروغ دینا ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں گاڑیوں کو ٹیسٹ کرنے والے اہلکاروں کو تربیت دینا اور انہیں مہارت سے لیس کرنا ہے۔

مزید برآں، شارجہ پولیس میں گاڑیوں کے لائسنسنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل محمد المہریزی اور صحاب سمارٹ سلوشنز کے نمائندے عبدالرحیم الزرونی نے اجلاس میں شرکت کی۔

لیفٹیننٹ کرنل ال کی نے تربیتی پروگرام کی نوعیت کی کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس میں گاڑیوں کے معائنہ، محفوظ کام کے طریقوں اور سب سے اہم گاڑیوں کے معائنہ کے شعبے میں حفاظت کے نظام کے معیارات کا جائزہ لینا شامل ہے۔

اس پروگرام کے اختتام پر اس پروگرام سے تربیت حاصل کرنے والے افراد کو شارجہ پولیس جنرل کمانڈ کی جانب سے شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ اور دیگر حکام کے تعاؤن کے ساتھ لائسنس جاری کیا جاے گا۔

Source: Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button