متحدہ عرب امارات

دبئی: خاتون نے یورپین سیاح کو ڈیٹ پر بلا کر لوٹ لیا، نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بھی بنائیں

خاتون پر الزام ہے اس نے ایک یورپین سیاح کو ٹنڈر نامی ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ڈیٹ پر بلایا اور پھر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسےلوٹ لیا

 

خلیج اردو آئن لائن: دبئی کی ابتدائی عدالت نے 32 سالہ افریقن سیلز ویمن کے خلاف ایک سیاح کو اغوا کرنے اور چھری سے مارنے کی دھمکی دینے کے مقدمے کی سماعت کی۔ خاتون کے ساتھ اس کے مفرور ساتھیوں پر بھی مقدمہ درج ہے۔

خاتون پر الزام ہے اس نے ایک یورپین سیاح کو ٹنڈر نامی ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ڈیٹ پر بلایا اور پھر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسےلوٹ لیا، سیاح کو زبردستی ننگا کیا گیا اور اس کی ویڈٰیو بنائی گئی۔ مزید برآں خاتون پر الزام ہے اس نے اور اس کے ساتھیوں نے سیاح کو دھمکایا کہ اگر اس نے پولیس کو اس واقعہ کی رپورٹ درج کروائی تو وہ اس کی ویڈیو اور تصویریں لیک کر دیں گے ۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ گزشتہ سال 26 دسمبر کو بر دبئی کے علاقے میں پیش آیا۔ پبلک پراسیکیوشن کے ریکارڈ  سے ظاہر ہوتا کہ سیاح کو کئی گھنٹوں تک یرغما رکھا گیا۔

متاثرہ سیاح نے تفشیشی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ایک خاتون سے ٹینڈر پر ملا۔ اس خاتون اسے بتایا کہ وہ برازیل کی شہری ہے۔ پھر اس خاتون نے مجھے بزنس بے میں ایک ہوٹل کے اپارٹمنٹ میں ملنے کے لیے بلایا۔ جب میں اپارٹمنٹ میں داخل ہوا تو مجھے تین خواتین اور تین مردوں نے یرغمال بنا کر باندھ دیا۔ سیاح کا مزید بتانا تھا کہ "جب میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو مجھے مارا گیا، ان لوگوں کے پاس ایک چاقو تھا جس سے انہوں نے مجھے مارنے کی دھمکی دی۔ مجھ سے میرے تین بینک کارڈ لے لیے گئے اور مجھے انکے پن کوڈز بتانے کے لیے مجبور کیا گیا”۔

متاثرہ سیاح کا کہنا تھا کہ اس واقعہ بعد انہوں نے مجھے نہانے کے لیے کہا اور خواد وہاں سے چلے گے۔  اس وقت اگلے دن کے ساڑھے چار بچ چکے تھے۔ مجھے بعد میں پتہ چلا کہ انہوں نے میرے اکاؤنٹ سے 19 ہزار 552 درہم نکال لیے تھے۔

تفشیش کے دوران خاتون مدعا علیہ نے اقبال جرم کیا اور بتایا کہ وہ مفرور افراد کے ساتھ اس رات ہوٹل میں تھی۔ خاتون نے مزید بتایا کہ وہ ان لوگوں سے شارجہ کے قریب ایک شاپنگ سنٹر ملی تھی۔ وہاں اس نے ان لوگوں بتایا کہ وہ کسی نوکری کی تلاش میں ہے۔ جس پر انہوں نے اس خاتون کو ایک ہوٹل کا کمرہ بک کرنے کو کہا۔

اس خاتون نے بتایا کہ کیسے متاثرہ شخص کو ایک اور خاتون ہوٹل کے کمرے میں لے کر آئی اور پھر دیگر افراد اسے مارنے لگے۔

جب متاثرہ شخص کو ملزمہ کا پاسپورٹ دیکھایا گیا تو اس نے ملزمہ کو  پہچان لیا۔

تاہم مقدمے کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button