متحدہ عرب امارات

دبئی میں مقیم غیر ملکی کو خاتون سے شادی کے نام پر دھوکہ مہنگا پڑ گیا

خلیج اردو
03 جنوری 2021
دبئی : ایک ایران شخص کو متحدہ عرب امارات میں رہتے ہوئے ایک خاتون سے شادی کیلئے دوسرے شخص کے دستاویزات استعمال کرنا مہنگا پڑگیا۔ عدالت نے ایرانی شخص کو 3 سال کیلئے جیل بھجوا دیا ۔

دبئی کی ابتدائی عدالت نے 52 سالہ ایرانی شخص پر اپنی ہم وطن خاتون سے شادی کیلئے جعلی دستاویزات کا استعمال کرنے کے جرم میں انہیں سزا سنائی۔ دونوں کی شادی 2007 میں ہوئی تھی جب ایرانی شخص نے اپنا جعلی نام استعمال کرکے دوسرے شخص کے پاسپورٹ کو استعمال کیا اور متائثرہ خاتون سے شادی کی۔ دونوں کے درمیان ناچاقی تھی اور 20218 میں باہمی رضامندی سے طلاقی ہوئی۔

اس دھوکہ دہی کا پتہ اس وقت چلا جب 38 سالہ ایرانی خاتون نے اپنے شوہر سے کہا کہ وہ اپنا آئی ڈی کارڈ بنانا چاہتی ہے اور اس مقصد کیلئے شوہر کے پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔ اس پر شوہر نے بیوی کو پہلی تو نظرانداز کیا لیکن بیوی کے اسرار پر شوہر نے بتایا کہ وہ جعلی دستاویزات استعمال کرکے اور کسی دوسرے شخص کا نام استعمال کرکے اس سے شادی کر چکا ہے۔

خاتون کے مطابق ملزم کا ان کے ساتھ 2007 میں تعاورف ہوا اور دوسرے نام سے اپنی شناخت کرائی ۔ ہم نے دبئی شریعت کورٹ جاکر شادی کی جہاں انہوں نے دوسرے شخص کے دستاویزات ظاہر کیے تھے لیکن یہ معلوماتت مجھ سے چھپائی ۔

جب خاتون پر یہ راز افشاں ہوا کہ شوہر نے ان سے جھوٹ بولا ہے تو وہ پولیس کے پاس گئی ۔ دبئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا جہاں ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتےراف کیا۔ اس پر ملزم نے پولیس کو بتایا کہ خاتون کے علاوہ سب فیملی ممبران کو معلوم تھا کہ اس کا اصل نام کیا ہے اور شادی کیلئے جعلی دستاویزات استعمال کرنے کے بارے میں بھی معلوم تھا ۔ دونوں کا 12 سال کا ایک بیٹا بھی ہے۔

عدالت نے دھوکہ دہی ثابت ہونے پر اایرانی شخص کو تین سالوں کیلئے جیل بھجوا دیا۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button