پاکستانی خبریں

دہشتگردوں کے خلاف بڑا اقدام ، وزیر اعظم نے ایف سی بلوچستان کو تمام اختیارات دے دیئے

خلیج اردو
03 جنوری 2020
اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان میں کان کنوں کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایف سی کو تمام اختیارات استعمال کرتے ہوئے زمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچنے کا حکم دے دیا۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کے 11 معصوم کان کنوں کا قابل مذمت قتل انسانیت سوز بزدلانہ دہشگردی کا ایک اور واقعہ ہے۔ایف سی کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے قاتل گرفتار اور انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں۔ حکومت متاثرہ خاندانوں کو بالکل تنہا نہیں چھوڑے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button