متحدہ عرب امارات

مشہور بس حادثہ ، پاکستانی اور بھارتی شہریوں کو کچلنے والے ڈرائیور کی سزا میں کمی کر دی گئی

خلیج اردو
25 فروری 2021
دبئی : دبئی کی اپلینٹ عدالت نے اومانی ڈرائیور کی سزا میں کمی کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے بس حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 17 مسافر زخمی ہوئے تھے۔

جون 2019 میں پیش آنے والے حادثے میں 55 سالہ اومانی ڈرائیور نے مشہور حادثے میں قیمتی جانوں کو ضائع کیا تھا۔ عدالت نے متائثرین کے خاندان کیلئے 3.4 ملین خون بہا دینے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کی سزا 7 سال قید سے کم کرکے 1 سال قید کر دی۔

ڈرائیور کو دبئی کی ٹریفک کورٹ نے جولائی 2019 میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اسے 50 ہزار درہم کا جرمانہ بھی کیا تھا۔ اس کا لائنسز ایک سال کیلئے معطل کیا گیا تھا۔

دبئی کی اپلینٹ کورٹ نے سزا میں کمی کرکے سات سال کے بجائے ایک سال کر دی ہے تاہم وہ متائثرہ خاندانوں کو 3.4 ملین درہم خون بہا اور 50 ہزار درہم جرمانہ ادا کرے گا۔

اس حادثےمیں 12 بھارتی ۔ 2 پاکستانیوں ، ایک ایک آئرش ، اومانی اور فلپائنی ہلاک ہوئے تھے۔

حادثہ کیسے پیش آیا ؟
دبئی موصلات کی بس سروس نے 6 جون ، 2019 کو 94 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی کہ ایک پل کے اوپر بیریئر میں پھنس گئی۔ اس دوران راشدیہ روڈ کی طرف جانے والے محمد بن زید روڈ سے موڑ پر ڈرائیور نے بائیں طرف غلط موڑ لیا ڈرائیور نے بائیں جانب رانگ ٹرن لیا جو بسوں کیلئے تیار شدہ نہیں تھا ۔ وہ دائیں طرف جانے کے بجائے بائیں طرف مڑا۔

دبئی ٹریفک پراسیکیوشن نے ابتدا میں بتایا تھا کہ ڈرائیور سائن بورڈز کو نہ دیکھ سکا کیونکہ سورج کی سایہ نے اس کو متائثر کیا تھا۔

Source : Gulf News

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button