ٹپس / سٹوریمتحدہ عرب امارات

کیا آپ متحدہ عرب امارات میں اپنے پہلے آجر کی اجازت کے بغیر پارٹ ٹائم دوسری نوکری کر سکتے ہیں؟

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے ہیومن ریسورس ملٹی ایمپلائر کانٹریکٹ کے فوائد سے متعلق بتایا گیا ہے جو ایک فرد کو ایک سے زائد آجروں کے پاس نوکری کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

موہری کی جانب سے ہفتے کے روز کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں ملٹٰ ایمپلائر کانٹریکٹ سے سے متلعق بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ” ملٹی ایمپلائر کانٹریکٹ کے تحت وزارت آپ کے پہلے آجر یا دیگر آجروں کی اجازت کے بغیر آپ کو پارٹ ٹائم ورک پرمٹ جاری کر کے ایک سے زائد آجروں کے لیے کام کرنے کی اجازت دیتی ہے”۔

اس نئے سسٹم کو 2018 میں متعارف کروایا گیا تھا۔ جس کا مقصد لیبر مارکیٹ کو لچکدار بنانا ہے۔ تاکہ مختلف آجر پہلے سے موجود لیبر کو نوکری پر رکھ کر اپنی ضرورت پوری کر سکیں اور ملک کو دیگر ممالک سے کم سے کم ورکر ایمپورٹ کرنے پڑیں۔

اس اسکیم کے تحت کمپنیاں ملک میں پہلے سے موجود غیر ملکی  ہنر مند ورکرز کو پارٹ ٹائم کانٹریکٹ کے تحت نوکری پر رکھ سکتے ہیں۔ اور اس اسکیم کے تحت ورکرز اپنے اوریجنل یا پہلے آجر کی اجازت کے بغیر کئی پارٹ ٹائم نوکریاں کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، پارٹ ٹائم نوکری کی اجازت کا یہ نیا سسٹم پرانے سسٹم کے ساتھ ہی نافذ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت آجر اور ملازم قلیل مدتی یا طویل مدتی معاہدوں کے تحت اپنے کاروباری تعلق قائم کرتے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button