متحدہ عرب امارات

دبئی میں تاجر کے اغوا کا ڈراپ سین تین ایشیائی باشندے گرفتار

تین ملزمان نے تاجر کو اغوا کیا اور زبردستی چیک سائن کرنے پر مجبور کرتے رہے

(خلیج اردو ) دبئی میں اغوا برائے تاوان کیس کا ڈراپ سین ہوگیا اور پولیس نے تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا ۔ تین اغوا کاروں نے ایک تاجر کو اغوا کیا اور زبردستی 55ہزار درہم کا چیک سائن کرنے پر مجبور کرتے رہے ۔ چیک سائن نہ کرنے پر اغوا کاروں نے تاجر کو مارا اور ایک کمرے میں بند کردیا ۔

تاجر کے کزن نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی ۔ جس کے بعد تاجر کو بازیاب کرا لیا گیا ۔ تاجر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے اسکی کسی سے ڈیل ہوئی تھی ۔ مخالف پارٹی نے چیک دیا جو رقم ناکافی ہونے پر باونس ہوگیا تھا ۔ اسی وجہ سے مجھے اغوا کیا گیا ۔

تاجر نے کہا کہ میری فرم سے ڈیل ہوئی تھی ۔ چیک باونس ہونے کے بعد میں ملک چلا گیا جب واپس آیا تو 11 بندے میرے دفتر آئے اور مجھے دھمکی دی ۔ مینے اس وقت پولیس میں رپورٹ میں درج کرائی ۔ کچھ عرصہ بعد مجھے اغوا کیا گیا اور کمرے میں بند کر کے چیک سائن کرنے کو کہا گیا ۔ مینے چیک سائن نہیں کیا اور چیک سائن کرنے کا یقین دیلاکر اسی وجہ سے میری واپسی ہوئی کہ پولیس میں رپورٹ میں رپورٹ نہیں درج کرونگا ۔ جب گھر آیا تو معلوم ہوا کہ رپورٹ پہکے سے درج کرائی گئی ہے ۔

پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا ۔ عدالت نے 27 ستمبر تک ٹرائل ملتوی کردیا ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button