متحدہ عرب امارات

دبئی میرکل گارڈن کو یکم نومبر سے دوبارہ کھولا جائے گا۔

خلیج اردو
30 اکتوبر 2020
دبئی: دبئی میرکل گارڈن جو متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا پھولوں کا باغ ہے ، اب یکم نومبر سے دوبارہ کھولا جائے گا جسے کورونا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ پارک کو دوبارہ سخت ایس او پیز کے ساتھ کھولا جائے گا۔

باغ میں 150 ملین پھول ہیں جو 120 سے زیادہ اقسام کے ہیں۔ ان میں سے ایسے پھول بھی ہیں جو متحدہ عرب امارات کے مختلف ممالک میں نہیں ہے۔ یہ نایاب پھول صرف اس باغ میں موجود ہیں۔

باغ کو روزانہ صبح 9 سے شام 9 بجے تک کھولا رکھا جائے گا اور ویک اینڈ پر رات 11 بجے تک باغ کھلے جائیں گے۔ باغ میں داخلے کیلئے 55 درہم کا ٹکٹ ہے اور یہ گزشتہ 12 سالوں سے ہے۔ تین سال یا اس سے کم بچوں کے داخلے کلیئے کوئی ٹکٹ نہیں ہے۔

پارک میں موجود 400 میٹر کے ٹریک پر چل کر سیاحوں کو ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ اس پر روزانہ انٹرٹینمنٹ شو بھی ہوتے ہیں جن میں کاسٹیوم اینڈ فلورل پریڈ، سٹریٹ پرفامرز، زومبا سیزن اور دیگر سرگرمیاں ہوتیں ہیں۔

پارک میں ایک 380 ڈپسلے ہے اور 18 میٹر پھولوں کی ساخت سے بنا ہے۔ باغ 72000 مربع میٹر پر مشتمل ہے جس میں سیاحوں کیلئے کھیل اور مزے کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ پارک میں داخل ہونے کے بعد سماجی رابطے کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button