متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سعودی عرب میں فرانس کے قونسلیٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

خلیج اردو
30 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات نے جدہ میں فرانس کے قونصلیٹ پر حملے کی شید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں قونصلیت کا ایک سیکورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور وتعاون نے تصدیق کی ہے کہ جدہ میں پیش آنے والے تخریب کاری کے واقعے کی مخالفت کرتے ہیں۔ وزارت نے ہر قسم کے تشدد کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمنی قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انسانون کی حفاظت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے افراد کے ساتھ قانون کو نمٹنا چاہیئے اور ایسے واقعات کسی بھی صورت میں مذمت کے قابل ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button