متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: بلڈنگ میں آگ لگنے کے باعث رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا

خلیج اردو
09 نومبر 2021
دبئی : دبئی کے رہائشی علاقے میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ مراکابات میں منگل کو بلڈنگ کے ساتویں اور اٹھویں فلور پر لگی تھی۔

فائر فائٹرز آگ لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر پانچ منٹ میں پہنچے تھے جس کے بعد رہائشیوں کو وہاں سے نکال لیا گیا۔ آگ پر صبح گیارہ بجے کے قریب قابو پایا گیا۔

دبئی سول ڈیفنس کے مطابق کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ اس حوالے سے علاقے کو متعلقہ حکام کے حوالہ کیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جاسکے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button