متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے مساجد میں کرونا وائرس حفاظتی رولز اپڈیٹ کر دیئے ، خواتین کیلئے نماز کے ہالز کھول دیئے گئے

خلیج اردو
09 نومبر 2021
شارجہ : متحدہ عرب امارات نے مساجد میں کرونا وائرس سے متعلق رولز اپڈیٹ کر دیئے ہیں۔ خواتین کیلئے نماز کے ہالز کھول دیئے گئے ہیں۔ وضو کی جگہیں اور واش روم بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

اگرچہ پچھلے سال جولائی میں حفاظتی پروٹوکول کے ساتھ مساجد کو کھول دیا گیا تھا لیکن خواتین کے نماز کے ہالز کو ایسے ہی بند رکھا گیا تھا۔ اب شارجہ میں حکام نے اسے پچھلے سال کیلئے کھول دیا ہے۔

حکام کے مطابق وضو اور واش روم کے علاقے میں نمازیوں کو لازمی طور پر 1.5 میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا چاہیئے۔ ہر نماز سے پہلے واش روم اور دیگر علاقوں کو صاف اور سٹیریلائیزڈ ہونا چاہیئے۔

مساجد میں عربی، انگلش اور اردو میں کرونا حفاظتی ضوابط سیفٹی رولز سے متعلق آگاہی پمفلٹ ضرور لگوائے جائیں۔

نیشنل کرائسز اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر سیف الظہری نے کہا ہے کہ ہر نماز کے فوراً بعد مساجد بند کر دی جائیں گی۔

امام مساجد اور صفائی کرنے والا عملہ لازمی طور پر کرونا کے خلاف ویکسین شدہ ہونا چاہیئے اور انہوں نے چودہ دنوں بعد کرونا وائرس کا پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہیئے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button