متحدہ عرب امارات

دبئی سفاری پارک کا نیا سیزن 27 ستمبر سے شروع ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

بدھ کے روز کیئے گئے اعلان کے مطابق دبئی کے سفاری پارک کا نیا سیزن 27 ستمبر سے شروع ہوگا۔

پہلی مرتبہ اس وائلڈ لائف پارک میں پس پردہ مناظر دیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس پارک میں جانوروں کے قریب جانے اور ایک چرواہے کی مدد سے جانوروں کے رہن سہن سے متعلق جاننے کا موقع بھی ملے گا۔

اس پارک میں دنیا بھر کے مختلف جانوروں کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ جنہیں کنٹرول حالات مٰں رکھا جاتا ہے تاہم، جو ان کے قدرتی ماحول کے قریب تر ہوتا ہے۔

دبئی بلدیہ کے پبلک پارکس اور تفریحی مراکز کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر احمد الزرونی کا کہنا تھا کہ اس پارک میں دنیا کے بہترین سفاری پارکوں جیسا تجربہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس میں سیاح مختلف اقسام کے جانوروں کے آمنے سامنے آ سکتے ہیں اور انہیں قریب سے دیکھ سکتے ہیں۔ مزید برآں، سیاح جانوروں کے قدرتی ماحول اور رہن سہن سے متعلق بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس پارک کا کل رقبہ 116 ایکڑ ہے جس میں تقریبا 3 ہزار جانور رکھے گئے ہیں۔ نئے سیزن کے دوران سیاح نئے اقسام کے جانور دیکھ سکیں گے جیسے کہ گلہری بندر، مونا منکی، عربی بھیڑیا وغیرہ۔

مزید برآں، سیاحوں کو جانوروں کا کھانا کھلانے اور ان کے ساتھ تصویر بنانے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button