متحدہ عرب امارات

دبئی میں نو عمر مجرموں کے لیے جلد ہی نیا پروٹیکشن سنٹر قائم کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں جلد ہی نو عمر مجرمان کے لیے ایک اسپیشل پروٹیکشن سنٹر قائم کیا جائے گا۔ اس سنٹر کو قائم کرنے کا فیصلہ منگل کے روز ایگزیکٹو کونسل دبئی کی میٹنگ کی سربراہی کرتے ہوئے شیخ ہمدان بن محمد کی جانب سے کیا گیا ہے۔

نیا سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ دبئی کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، دبئی پولیس، دبئی پبلک پراسیکیوشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک کے ساتھ کی گئی تحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔

اس سنٹر میں نو عمر مجرمان کی بحالی کے لیے سرگرمیاں فراہم کی جائیں گئیں تاکہ وہ دوبارہ سے معاشرے کا حصہ بن سکیں، اور انہیں تعلیم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے حقوق اور معاشرے میں اپنی ذمہ داریوں سے متعلق جان سکیں۔

اس کے علاوہ یہ سنٹر نو عمر مجرمانہ افعال کی بنیادی وجوہات جاننے کی کوشش کرے گا اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ نو عمر دوبارہ سے مجرمانہ سرگرمیوں حصہ نا لیں۔

سنٹر کے دیگر مقاصد پر بات کرتے ہوئے  شیخ ہمدان نے کا کہنا تھا کہ یہ سنٹر اسکولوں اور دیگر کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ نوجوانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لے مدد فراہم کر سکے۔

مزید برآں، کونسل کی جانب سے نوعمروں کے ڈیٹا بیس کو ایک ہی جگہ اکٹھا کرنے اور چائلڈ پروٹیکشن ہاٹ لائن قائم کرنے سفارش بھی کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button