متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکام کی جانب منگل کے روز ایک بڑی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یو اے ای میں اس وقت تک 40 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مزید برآں، ملک میں بزرگ رہائشیوں کی آدھی آبادی کو بھی کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

یو اے ای ہیلتھ سیکٹر کی آفیشل ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحیسنی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ "ملک کے بوڑھے افراد پر مشتمل آبادی کے 48 اشاریہ 6 فیصد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے، جو کہ ایک کامیابی ہے اور اس ہرڈ ایمیونٹی حاصل کرنے میں آسانی ہوگی”۔

اور آبادی کی اتنی بڑی تعداد کو ویکسین لگائے جانے ملک میں کورونا کسیز میں کمی آئے گی اور اس بیماری سے پیدا ہونے والی پیچدگیوں میں بھی کمی واقع ہوگی۔

اس وقت تک وزارت صحت کیجانب سے ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 اشاریہ 19 ملین خوراکیں لگا چکی ہے۔ اور یو اے ای میں فی 100 افراد ویکسین لگانے کی شرح 52 اشاریہ 56 ہے۔

مزید برآں، وزارت صحت کیجانب سے عزم اظہار کیا گیا ہے کہ ویکسین مہم کے دوران بزرگ اور موذی مرض میں مبتلا رہائشیوں کو ترجیح دی جائے گی۔

خیال رہے یو اے ای میں کورونا ویکسین مہم تیز رفتاری سے جاری ہے اور اس مہم کے دوران سال پہلی سہ ماہی میں یو اے ای اپنی 50 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا حدف رکھتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button