متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی ٹریفک الرٹ ، کثیف دھند کے بعد گاڑیوں کی بڑی تعداد ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں

خلیج اردو
07 اپریل 2021
دبئی : دبئی میں دھند کے باعث بدھ کی صبح متعداد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ پولیس کے مطابق متعدد گاڑیوں کے درمیان ایمریٹس روڈ پر روایا پل کے بعد ابوظبہی میں ٹکرا گئیں۔

جیسے ہی دھند مختلف علاقوں میں داخل ہوئی ہے ، حکام نے ہدایت کی ہے کہ مختلف علاقوں میں حدرفتار کم کی جائے۔ ابوظبہی نے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ بڑی شاہراہوں پر یہ رفتار نارمل کر دی گئی ہے۔

ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان زیادہ فاصلہ رکھیں اور لین کی پابندی کریں، ہدایات نہ ماننے والوں پر 500 درہم کا جرمانہ عائد ہوگا۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button