متحدہ عرب امارات

انوکھے چور جنہوں نے اسکول بس چوری کرکے بیچ دی، قانون حرکت میں : جیل اور بھاری جرمانے کی سزا سنا دی

خلیج اردو

دبئی: دو ایشیائی باشندوں کو دبئی کی فوجداری عدالت نے ایک اسکول بس چوری کرنے کے الزام میں جیل اور جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

بس چوری کرنے اور اسے فروخت کرنے کے الزام میں دونوں ملزمان کو ایک سال قید اور 184,000   درہم جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

جب بس کو ملزمان نے ایک لمبے دورانیے کیلئے بغیر نگرانی کے دیکھا تو انہیں لگا کہ اسے چوری کرنا آسان ہے۔

اسکول بس کے مالک نے چوری کے بعد پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔

پولیس نے بس کو شارجہ کے ایک شو روم میں ٹریس کیا جہاں ایک ملزم کام کرتا تھا۔

پولیس تحقیقات میں چوروں نے تصدیق کی کہ گاڑی کی رجسٹریشن میں جعل سازی کیلئے اسے چوری کیا تھا۔

ملزم نے بس شو روم کو 34,000 درہم میں فروخت کی تھی۔

 

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button