متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سڑکیں بہترین بنانے اور ٹریفک کے جدید نظام اپنانے پر حادثات کی شرح میں 62 فیصد کمی

خلیج اردو
28 فروری 2021
دبئی : دبئی میں ٹریفک کے جدید نظام کو اپنانے اور سڑکوں کو عالمی معیار کے مطابق بہترین بنانے پر ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق حادثات میں 62 فیصد تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دبئی میں سڑک پر پیش آنے والے حادثات کی شرح 1.8 فی صد اموات واقع ہوئی ہے۔ 100 ہزار افراد میں سے 1.8 افراد کی موت واقعی ہوتی ہے۔ یہ پولیس کی جانب سے رکھے جانے والے 2.7 فیصد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔

محمد سیف الزافین جوکہ دبئی پولیس کے کمانڈر این چیف برائے آپریشن آفیئرز ہیں ، نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے مختلف آگاہی مہموں کا نتیجہ مثبت آیا ہے ، مختلف 147561 افراد نے اگاہی کے سلسلے میں مہمات سے فائدہ اٹھایا۔

ان مہمات میں پیدل چلنے والے افراد کا تحفظ ، گاڑیوں کے بیچ مناسب فاصلہ ، ایکسیڈنٹ فری رمضان ، سمر ود آؤٹ ایکسیڈنٹ اور اینٹی اسپیڈنگ کمپین شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button