متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کار حادثے کی اطلاع اب پولیس کو خودکار سسٹم سے دی جائے گی ، چند منٹوں میں امدادی ٹیمیں روانہ ہوں گی

خلیج اردو
28 فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات گاڑی کسی ٹریفک حادثے کے بعد پولیس کو خود بخود اس کی اطلاع کریں گی ۔ابو ظہبی پولیس نے متحدہ عرب امارات کے انوویشن ویک کے ایک حصے کے طور پر ای کال سسٹم کا افتتاح کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نیا نظام امارات کے تمام پولیس کمانڈ سینٹرز میں متعارف کرایا گیا ہے ۔ اس نظام سے کسی حادثے کی صورت میں پولیس کنٹرول روم کو سیکنڈوں کے اندر براہ راست الرٹ کر دیا جائے گا۔ اس سے مطلوبہ جگہ پر فورس اور پولیس کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیا جدید نظام روڈ حادثات پیش آنے پر ردعمل کی رفتار کو بڑھانے کیلئے جدید حل فراہم کرتا ہے اور مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرے گا اور مستقبل میں یہ نظام گاڑیوں سے منسلک ہوگا۔

"پولئس حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام پولیس کو ہنگامی ردعمل اور بچاؤ کیلئےے درکار متعلقہ معلومات فراہم کرتا ہے اور ایمبولینس کے کاموں کیلئےدرکار وقت کو کم کرتا ہے ، اس طرح علاج میں تیزی آئے گی اور اس کے نتیجے میں حادثے کا شکار افراد کے بچ جانے کے چانسز زیادہ ہوں گے۔

2019 میں ابوظبہی پولیس نے اعلان کیا تھا کہ 2021 تک گاڑیوں کے نئے ماڈلز میں ای کال کا سسٹم لگایا جائے گا۔ اس حوالے سے ابوظبہی پولیس ایمرجنسی سنٹر کو حادثات کی اطلاع دینے کا نظام نصب کیا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی آر ٹی اے نے ایمریٹس اتھارٹی برائے سٹنڈرڈائیزیشن اور میٹرولوجی اور پولیس کے تعاون سے ای کال سسٹم بنایا ہے۔

حکام کے مطابق دو گاڑیوں کے درمیان ٹھکراؤ یا گاڑی کے الٹ جانے یا کسی بھی ناگہانی صورت حال میں ای کال سسٹم ایکٹیویٹ ہو جائے گا اور وہ اس حوالے سے اطلاع دے گا۔

گاڑی میں موجود سینسرز کے سنگین حادثے کا پتہ چلتے ہی ای کال سسٹم متحرک ہوجاتا ہے۔ پولیس کو ایک ہنگامی پیغام بھیجا جاتا ہے جس میں گاڑی کی قسم ، مقام ، ایندھن کی قسم اور گاڑی کے اندر مسافروں کی تعداد شامل ہے۔

بٹن کے زور سے الرٹ سسٹم کو دستی طور پر بھی چالو کیا جاسکتا ہے۔ جب رپورٹ ارسال کی جاتی ہے تو آپریشن روم میں موجود افسران سسٹم کے ذریعہ کال کرتے ہیں تاکہ مسافروں سے بات کریں اور معلوم کریں ک وہ ہوش میں ہوں یا نہیں۔ پولیس کے مطابق یہ نظام انہیں چند منٹ سے بھی زیادہ عرصے میں حادثے کی جگہ پر پہنچنے کے قابل بنائے گا۔

افسران نے بتایا کہ یہ نظام اس رپورٹ کی خود کار طریقے سے ٹرانسمیشن کی حمایت کرتا ہے اور حادثے کی گاڑی تک جائے وقوع تک رسائی حاصل کرنے اور ہنگامی صورتحال اور امدادی کارروائیوں میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کرنے میں معاون ہے۔

ابوظہبی پولیس کا دعویٰ ہے کہ مشرق وسطی میں وہ پہلا ادارہ ہے جس نے اپنے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز میں ای کال سسٹم نافذ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button