متحدہ عرب امارات

مارچ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

خلیج اردو
28 فروری 2021
دبئی :متحدہ عرب امارات میں اتوار کے روز فیول پرائیس کمیٹی نے مارچ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بعد کیا گیا ہے۔

مارچ کیلئے سپر پیٹرول کی قیمت 2.12 فی لیٹر ، اسپیشل پیٹرول کی قیمت 2.01 درہم فی لیٹر ، ڈیزل 2.15 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ تیل کی قیمت کورونا وائرس کی وباء سے پہلے کی صورت حال پر واپس آگئی ہیں لیکن اس کی طلب اب بھی مقررہ قیمت سے کم ہے،

بنک آف امریکہ نے پیشگوئی کی ہے کہ تیلوں کی قیمت اگلے تین سالوں میں 1970 میں تیل کی قیمت والی سطح پر آئی گی جہاں قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگا۔

اگلے پانچ سالوں میں قیمتوں میں برینٹ کی قیمت 50 سے 70 ڈالر فی بیرل تک ہوگی۔ تاجر ان خدشات کا اظہار کررہے ہیں کہ آئندہ اوپیک اجلاس کے نتیجے میں مزید سپلائی مارکیٹ میں واپس آئے گی۔

گذشتہ ہفتے موسم سرما کے طوفان سے متعدد سہولیات کا شکار ہونے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمتوں کو بھی ریفائنری کی طلب میں کمی سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے مشاہدہ کیا کہ روزانہ تقریبا 4 ملین بیرل می صلاحیت پر کام کرنے والی ریفائنری بند ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ تمام بند صلاحیت کو دوبارہ شروع کرنے میں 5 مارچ تک کا وقت لگ سکتا ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button