متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:مصدر سٹی میں الیکٹریکل تھرمل توانائی اسٹوریج کا نظام متعارف کرادیا گیا۔

خلیج اردو
ابوظہبی:خلیفہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور طویل المدتی توانائی ذخیرہ کرنے کی مہارت رکھنے والی سویڈن کی کمپنی ایزیلیو نے مشترکہ طور پر ایک ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔اس پراجیکٹ میں ایزیلیو کمپنی مصدر شہر میں 24/7 سستی اور صاف توانائی کا استعمال کرے گی۔یہ پراجیکٹ تین فریقی منصوبے اور معاہدے کا حصہ ہے۔

 

ایزیلیو کمپنی توانائی کو محفوظ رکھنے کیلئے سولر فوٹوولٹک پینرز کا استعمال کرتی یے جس سے سستی بجلی کو پورا ہفتہ ہر وقت استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔ایزیلیو کمپنی کے سٹوریج سسٹم اور سولر فوٹوولٹک پینلز پر مصدر انسٹیٹیوٹ آف سولر پلیٹ فارم میں تحقیق کی جائیگی اور ماہرین اس سسٹم کی جانچ بھی کرینگے۔اس سسٹم کے ذریعے صحرائی ماحول میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کو یقینی بنایا جائےگا۔

مصدر یونیورسٹی میں مکینیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نکولس کالویٹ کا کہنا ہے کہ مصدر انسٹیٹیوٹ آف سولر پلیٹ فارم قابل تجدید اور صاف توانائی کے حوالے سے تحقیق اور ترقی پر کام کررہا ہے۔ایزیلیو کمپنی کے ساتھ شروع کیا گیا پراجیکٹ ایک فلیگ سپ پراجیکٹ ہے جو ادارے کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

اگلے ایک سال تک مصدر یونیورسٹی کے ریسرچرز ایزیلیو کمپنی توانائی کے سٹوریج نظام پر کام کری گے اور اسکو چلائیں گے۔ریسرچرز تحقیق سے ملنے والی معلومات کو اکٹھا کرکے خودمختار طور پر سسٹم کی توثیق کر سکیں گے۔ایک سال بعد مصدر یونیورسٹی کے ریسرچرز کی ٹیم صحرائی ماحول میں سٹوریج سسٹم کی کارکردگی اور توانائی کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔توانائی سٹوریج سسٹم کا مختلف طریقوں اور معیار سے جائزہ لیا جائے گا جس میں نمی سے پانی حاصل کرکے اسکو استعمال کے قابل بنانا شامل ہے۔

مصدر سٹی کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر عبداللہ بلالا کا کہنا ہے کہ ریسرچ اینڈ ڈویلمپنٹ پراجیکٹ کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائےگا۔توانائی کو محفوظ اور آسان بنانے کیلئے ایزیلیو کا نظام سب سے بہترین ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button