متحدہ عرب امارات

شارجہ:عالمی تصویری نمائش میں چار روز کے دوران 170 کے قریب نایاب تصاویر فروخت ہوگئیں

خلیج اردو

شارجہ:ایکسپوزیر انٹرنیشنل فوٹوگرافی فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن شارجہ ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق  ابتک چار روز کے دوران دنیا کے مخلتف بڑے بڑے فوٹوگرافرز کی جانب سے بنائی گئی 167نایاب اور خوبصورت تصاویر فروخت کی جاچکی ہیں۔فیسٹیول میں قیمتی اور نایاب تصاویر کے دلدادہ افراد خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔یہ فیسٹیول پندرہ فروری تک جاری رہے گا۔

رواں سال سولہ سو سے زائد کہانیوں پر مشتمل 45 نمائشیں منعقد کی گئی جو متحدہ عرب امارات کا فوٹوگرافی کے فن کوفروغ دینے کی عکاس ہے۔ان نمائشوں میں دنیا بھر کے ستر سے زائد شہرہ آفاق فوٹوگرافرز نے انتہائی خوبصورتی اور بہترین انداز میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔

شارجہ کے ایکسپو سینٹر میں جاری فوٹوگرافی فیسٹیول میں رکھے گئے مجموعوں میں آرٹس، ثقافت،قدرتی خوبصورتی اور انسانیت کےموضوع شامل ہیں۔دنیا بھر کے معروف فوٹوگرافرز کی ایک سو ستر کے قریب بصیرتی کائنات پر بنائی گئی تصاویر کی فروخت ایکسپوزیر فوٹوگرافی کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button