متحدہ عرب امارات

دبئی: تین سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے تارک وطن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں ایک تارک وطن پر ڈرائیور پر الزم عائد کیا گیا ہے کہ اس نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 سالہ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچے کی ماں نے دبئی پبلک پراسیکیوشن کو بتایا کہ 57 سالہ سری لنکن مدعاعلیہ  اس کی خادمہ کو شوہر ہے۔ اور اس کے بیٹے اور دیگر بچوں کو سکول چھوڑنے کی ذمہ داری سر انجام دیتا تھا۔

اس سال جولائی کے مہینے میں اسے دوسرے بچوں کی ماؤں کی طرف سے بتایا گیا کہ ڈرائیور بچوں کو نامناسب طریقے سے چھوتا ہے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق یک افسر نے بتایا کہ پولیس کے پاس شکایت درج کرواتے ہوئے بچے کی ماں رو رہی تھی اور چلا رہی تھی۔  ” وہ اپنے بیٹے سے مسلسل مدعاعلیہ کے بارے میں بات کرتی رہی تاکہ جان سکے اس کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ اور جب اس کے بیٹے نے معصومیت سے بتایا کہ مدعاعلیہ نے صوفے پر اس کے ساتھ کیا کیا ہے تو وہ ششدر رہ گئی”۔

استغاثہ کے مطابق بچے نے ماں کو بتایا کہ وہ اپنے گھر سے، صوفے سےاور مدعا علیہ سے نفرت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ مدعاعلیہ پہلے بھی جنسی زیادتی کے کیسز میں ملوث رہا ہے۔

تاہم، حالیہ واقع کے بعد اسے گرفتار کر کے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اور دبئی کی ابتدائی عدالت کی جانب سے مقدمے کا فیصلہ 30 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button