متحدہ عرب امارات

دبئی: گھر میں پارٹی منعقد کرنے والی خاتون میزبان اور مہمانوں پر ہزاروں درہم جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری

دبئی پولیس کی جانب سے ایک تارک وطن خاتون پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھر میں میوزک بینڈ کے ساتھ  پارٹی کرنے کے الزام میں 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کردیا۔

مزید برآں، پولیس کی جانب سے بینڈ کے ممبران اور پارٹی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر بھی 5 ہزار فی کس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پارٹی میں آئے مہمانوں پر اور بینڈ کے ممبران پر جرمانہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جیسا کہ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنا اور ماسک نہ پہننے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنا اور ماسک نہ پہننا یو اے ای کے اٹارنی جنرل کی جانب سے جاری کردہ قرار داد نمبر 38 کی خلاف ورزی ہے۔

جبکہ پارٹٰی کی میزبان خاتون پر پارٹی منعقد کرنے کے الزام میں جرمانہ عائد کیا گیا، کیونکہ پارٹی کا انعقاد کورونا ایس او پپز کی خلاف ورزی ہے۔

اس موقعے پر دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جمال سلیم ال جالف کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اگر کوئی فرد پارٹٰی منقعد کرتا ہے تو اسے 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے جبکہ پارٹٰی میں شرکت کرنے والے مہمانوں پر 5 ہزارد رہم فی کس جرمانے کی سزا ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز دوبارہ سے بڑھ رہے ہیں اس لیے حکام کی جانب سے شہریوں کو بارہا اپیل کی گئی ہے کہ وہ پارٹیوں اور دیگر اجمتاعات منعقد کرنے سے گریز کریں اور کورونا ایس او پیز جیسا کہ ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر عمل کریں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button