متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 : ایمریٹس ایئرلائن نے مسافروں کیلئے اعزازی پاسز کی پیشکش کر دی

خلیج اردو
30 جولائی 2021
دبئی : ایسے میں جب ایکسپو 2020 صرف تین مہینے دور ہے، ایمریٹس ایئرلائن دبئی نے مسافروں کیلئے دنیا بھر سے اس عظیم شو کیلئے اعزازی دن کے پاسز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ مسافر جو یکم اکتوبر 2021 سے اکتیس مارچ 2022 کے دورانئے میں دبئی کا سفر کریں گے، کو ایکسپو دیکھنے کا ایک پاس ملے گا۔ وہ مسافر جو دوبئی کے راستے سفر کررہے ہوں ، کیلئے بھی مفت کا پاس ملے گا۔

اپنی ویب سائیٹ پر ایمریٹس نے کہا ہے کہ اگر آپ ہمارے ساتھ یکم اکتوبر سے اکتیس مارچ 2022 تک سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے ایکسپو 2020 کیلئے ٹکٹ دیا جائے گا۔

اگر آپ دبئی کے راستے سے کہیں اور جارہے ہیں تو پھر بھی آپ پھر بھی دبئی میں مختصر قیام کے دوران ایکسپو کا سفر کر سکتے ہیں۔

یکم اکتوبر کو افتتاح سے پہلے ایکسپو کے ٹکٹ دوہزار بیس کو ٹکٹ فروخت ہونا شروع ہوئے ہیں۔ تین کیٹگریز میں موجود ٹکٹ کی قیمت موزوں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button