متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : پاکستان سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائے گا ، سفارتکار

خلیج اردو
26 اگست 2021
دبئی : ایک سینئر سفارت کار نے بتایا ہے کہ پاکستانی کاروباری برادری اکتوبر 2020 میں شروع ہونے والی ایکسپو 2020 دبئی سے پیدا ہونے والے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔

دبئی اور شمالی امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی برادری ایکسپو میں اپنی بھرپور شرکت کے ذریعے میگا نمائش کی بڑی کامیابی کیلئے پرعزم ہے۔

بدھ کو دیر سے دبئی میں ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب میں پاکستان بزنس کونسل کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی پویلین تیاری کے آخری مراحل میں ہے اور ہم ایکسپو میں پاکستانی کمیونٹی کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ایک منصوبے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ ۔

کیریئر ڈپلومیٹ افضال خان نے سابق قونصل جنرل احمد امجد علی کی جگہ لی ہے اور اگست کے پہلے ہفتے میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ وہ برلن ، پریٹوریا اور ہنوئی میں پاکستان کے سفارتی مشنز میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستانی سیاحوں کیلئے ویزا مشکلات کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سفارتکار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بین الاقوامی سیاحوں کے سفری پابندیوں کو کم کرنے کیلئےمختلف اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے ہفتوں میں سفری پابندیوں میں مزید نرمی کی جائے گی اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اس تقریب میں شرکت کرے گی اور اس ایونٹ کو بہت بڑی کامیابی سے ہمکنار کرے گی۔

دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کے صدر احمد شیخانی نے حسن افضال خان کو خوش آمد کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کاروباری کمیونٹی ایکسپو میں حصہ لینے کیلئے پرعزم ہے۔

دیگر کاروباری حضرات اور عہدیداروں کو اس ایکسپو سے کافی امیدیں وابستہ ہیں وہ ان کا خیال ہے کہ ایکسپو میں کاروباری مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button