متحدہ عرب امارات

ایکسپو 2020 دبئی : شیخ حمدان اور محمد بن سلمان کا ایک ساتھ یو اے ای اور سعودی پویلین کا دورہ

خلیج اردو 09 دسمبر 2021
دبئی : سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ایکسپو 2020 دبئی میں یو اے ای اور سعودی پویلین کا دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ دبئی کے ولی عہد اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صدارتی امور شیخ منصور بن زید النہیان موجود تھے۔

ٹویٹر پر شیخ حمدان نے کہا کہ وہ شہزادہ محمد بن سلمان سے ملکر بہت خوش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے سعودی عرب سے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں۔

محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے آج ابوظہبی روانہ ہوگئے ہیں۔ انہیں صدارتی ایئرپورٹ پر ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان اور دیگر شیوخ نے الوداع کیا۔

اس دورے کے دوران شیخ محمد بن راشد المکتوم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی اور یو اے ای اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور دو طرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی کی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button