متحدہ عرب امارات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان قطر کے پہلے سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

خلیج اردو 09 دسمبر 2021
دوحہ : سعودی عرب کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز بدھ کے روز اپنے پہلے دورے پر قطر پہنچ گئے ہیں۔

شہزادہ محمد کو پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے استقبال کیا اور بدھ کی شام دونوں رہنماؤں نے ملاقات کی۔

اس ماہ کے آخر میں خلیجی سربراہی اجلاس سے قبل محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کیے گئے خلیجی عرب ریاستوں کے دوروں کا تیسرا اسٹاپ ہے۔

سعودی ولی عہد اور قطر کے امیر نے سعودی قطر رابطہ کونسل کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر نے سعودی ولی عہد کے دورہ قطر پر ان کا خیرمقدم کیا۔ ولی عہد نے پرتپاک استقبال اور فراخدلانہ مہمان نوازی کیلئے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونون ممالک کے درمیان شراکت داری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

بدھ کے دن کا یہ دورہ محمد بن سلمان کے 2017 میں ولی عہد بننے کے بعد کا پہلا دورہ قطر ہے۔

اس سے قبل ولی عہد اومان اور پھر متحدہ عرب امارات کا دورہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے دبئی میں ایکسپو کا دورہ کیا۔ وہ اس کے بعد بحرین اور کویت کا دورہ کریں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button