متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے سفر ، رہائشی ویزہ ہولڈرز کو واپسی کیلئے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں، حکام

خلیج اردو
10 اگست 2021
دبئی : پاکستان ، بھارت ، سری لنکا اور نیپال سے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے یو اے ای کے ویزہ ہولڈرز کو ویکسینشن سرٹیفیکٹس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ یہ صرف دبئی سفر کرنے والوں کیلئے ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے حوالے سے ایمریٹس ایئرلائن کی سپورٹ ٹیم نے ٹویٹر پر اس کی تصدیق کی ہے۔ ان سے اس حوالے سے آفتاب انصاری نامی صارف نے سوال پوچھا تھا۔

ایئرلائنز نے ایک بار پھر رہائشی ویزہ ہولڈرز کیلئے رولز کی یاد دہانی کرائی ہے۔ اپڈیٹڈ رولز اور ہدایت نامہ مندرجہ ذیل ہیں۔

مسافروں کے پاس امارات کا ویلیڈ ویزہ ہو اور وہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئر جی ڈی آر ایف کا اجازت نامہ ہونا چاہیئے۔

مسافر کے پاس کرونا وائرس کے حوالے سے کیا گیا ٹیسٹ ہونا چاہیئے جو اڑتالیس گھنٹے سے زیادہ وقت ہوئے نہ کیا گیا ہو۔ مسافروں کو ایئرپورٹ پر سفر سے چار گھنٹے قبل کا کرونا ٹیسٹ کرنا چاہیئے۔ اس حوالے سے سند یافتہ لیبارٹری سے کیا ہوا ٹیسٹ جس کا کیو آر کوڈ موجود ہو، قابل قبول ہوگا۔

مسافر کو دبئی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ دوسری طرف ابوظبہی کیلئے جانے والے مسافروں کیلئے لازمی ہے کہ ان کےت پاس رہائشی ویزہ ہونے کے ساتھ ساتھ یو اے ای میں ویکسین لگوانے کا سرٹیفیکٹ ہو اور اس کے چودہ دن سے زیادہ ہو گئے ہوں۔

تازہ ترین اپڈیٹس کے مطابق ان مسافروں کیلئے ابوظبہی میں پہنچتے ہی قرفنطینہ ہونے کا دورانیہ دس دنوں سے بڑھا کر گیارہ دن کیا گیا ہے۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button