متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کو ایکسپو 2020 کے اعزازی مفت ٹکٹ ملیں گے

خلیج اردو
10 اگست 2021
دبئی : ایسے میں جب ایکسپو 2020 کے شروع ہونے میں تین مہینے باقی ہیں۔ ایمریٹس ایئرلائن نے دنیا کے اس سب سے بڑے اور منفرد شو کیلئے مسافروں کو اعزازی مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مسافر جو 1یکم اکتوبر 2021 اور 31 مارچ 2022 کے درمیان دبئی سے ہوائی اڈے سے پرواز کرتے ہیں، ہر مسافر کیلئے یک شخص پاس 2020 کیلئے ایک پاس ملے گا. وہ مسافر جو دبئی کے راستے پرواز کر رہے ہیں اس موقع کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں اگر ان کا دبئی میں قیام 6 گھنٹے سے زیادہ ہو۔

پیر کے روز تازہ اپڈیٹس میں امارات نے ایکسپو 2020 دبئی کے دوران دوبئی واپس آنے والے بے گھر رہائشیوں کیلئے پاس کا بھی اعلان کیا ہے۔

ایکسپو 2020 کے ٹکٹ عالمی سطح پر 18 جولائی سے فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ٹکٹ تین کیٹگریز میں تقسیم ہیں جس کے تقسیم کی وجہ اس کی قیمت اور سہولیات ہیں۔

یہ ٹکٹ www.expo2020dubai.com پر خریدا جا سکتا ہے۔ اسے 2,500 سے زیادہ مجاز ٹکٹ ریٹیلرز سے خریدا جا سکتا ہے۔

اٹھارہ سال سے کم تعلیمی اداروں کے طلبہ کو اپنی شناخت دیکھانے پر مفت انٹری ملے گی۔ وہ لوگ جو معزوروں کے ساتھ چلیں گے انہیں پچاس فیصد رفعایت دی جائے گی جبکہ ساٹھ سال سے زیادہ افراد کو بالکل مفت انٹری ملے گی۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button