متحدہ عرب امارات

آپکی ابوظہبی کے لئے پرواز ہے اور آپکو پتا نہی کے آپکے شہر میں کوویڈ-19ٹیسٹنگ کے منظور شدہ مراکز کہا ہیں ؟

12 سال سے کم عمر بچوں کو کوویڈ-19 ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہی ہے

اتحاد ایرویز نے اعلان کیا ہے کہ ، یکم اگست سے، متحدہ عرب امارت کے رہائشی جوکہ ابوظہبی سفر کرنا چاہتے ہیں، انہیں اڑان بھرنے سے پہلے کوویڈ-19 کے پی سی ار ٹیسٹ کے منفی نتائج کو چیک ان کرتے وقت پیش کرنے کی ضرورت ہوگی. اتحاد ایرویز کے ویب سائٹ کے مطابق ٹیسٹ کا نتیجہ صرف منظور شدہ طبی سہولیات کا قابل قبول ہوگا. اور منظور شدہ طبی سہولیات سے ٹیسٹ  کروانے کے 96 گھنٹوں کے اندر آپکو سفر کرنا ہوگا، ورنہ 96 گھنٹے بعد اپکا ٹیسٹ قابل قبول نہی ہوگا.

اگر کسی شہری کو اپنے شہر میں مجود منظور شدہ طبی سہولیات کا پتا نہیں تو وہ اتحاد ایرویز کے ویب سائٹ پر جا کر منظور شدہ طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں. معلومات حاصل کرنے کے لئے دئے گئے لنک پر کلک کریں : https://www.etihad.com/en/travel-updates/all-destinations-travel-guides

اگر کسی شخص کا کوویڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت اتا ہے تو انہیں سفر کرنے کی اجازت نہی ہوگی، اوراسے تب تک سفر کی اجازت نہی ہوگی جب تک وہ کسی منظور شدہ طبی سہولیات سے کوویڈ-19 منفی نتیجہ پیش نہی کرتا

اتحاد ایرویز نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ، ابوظہبی سفر کرنے کے لئے رہاشیوں کوپہلے شناخت اور شہریت کے لئے فیڈرل اتھارٹی سے داخلے کے لئے منظوری حاصل کرنی ہوگی. ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ابوظہبی کے زریعے دوسرے شہروں کو سفر کرنے والوں کو بھی پی سی ار ٹیسٹ کے منفی نتائج لازم پیش کرنا ہوگی.

ابوظہبی سے باہر سفر کرنے والوں کے لئے ہدایت

ابوظہبی سے یوروپ ، برطانیہ یا دوسرے ممالک(جہا کہ حکومت کے مطابق کوویڈ-19 کا منفی نتیجہ دکھانا ضروری ہے) کے لئے سفر کرنے والوں کے لئے پی سی ار ٹیسٹ کی سہولیات ‘میڈیکلینک’ ہسپتال میں موجود ہے ، جن کا اتحاد ایرویز کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے. میڈیکلینک سے ٹیسٹ کروانے کی فیس مسافر کو خود ادا کرنی ہوگی، تاہم ٹیسٹ کے نتجے کے 96 گھنٹوں کے اندر مسافر کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی.

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button