متحدہ عرب امارات

ویزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

جن افراد کے ویزے 1 مارچ کے بعد ختم ہوئے ہیں اگر 10 اگست تک ملک چھوڑ کر نہیں گئے تو جرمانہ11 جولائی سے دینا ہوگا

(خلیج اردو دبئی) متحدہ عرب امارات میں مقیم ویزٹ ویزے پر آئے افراد کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ۔ 1 مارچ کے بعد جن افراد کے ویزے ختم ہوئے ہیں اور اگر وہ 10 اگست تک متحدہ عرب امارات سے واپس نہیں گئے تو ان پر جرمانے کا اطلاق 11 جولائی سے ہوگا ۔

اگر ویزہ 1 مارچ کے بعد ختم ہوا ہے تو ائیر پورٹ پر چارجزفیس جو 400 درہم ہے وہ ادا کرنی ہوگی ۔ اگر 10 اگست سے پہلے ٹیکٹ ہوا ہے تو ائیر لائن سے ہدایت لیں، ائیر پورٹ پہچے اور جو ضروری تدابیر ہے ان پر عمل کرے ۔

اگر 10 اگست سے پہلے متحدہ عرب امارات سے جانے کا بندوبست نہ ہوسکے تو 11 جولائی سے جرمانے کا اطلاق ہوگا جو پہلے دن سے 300 درہم جبکہ 100 درہم ہر بقایہ دن کے لئے وصول کیا جائے گا ۔

اگر ویزٹ ویزے پر متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کا ویزہ 1 مارچ سے پہلے ختم ہوا ہے تو انکے لئے ضروری ہے کہ جانے سے پہلے دبئی ائیر پورٹ ٹرمینل 2 میں ڈیپوٹیشن سنٹر سے رابطہ کرلیں اور وہاں 400 درہم کی فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔ اس سنٹر میں آنکھوں اور فنگر پرینٹس کرنا ہوگی ۔

جن افراد کے ویزے 1 مارچ سے پہلے ختم ہوئے ہو اوراب تک متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور 10 اگست سے پہلے ملک چھوڑ کر نہیں جانا چاہتے تو ان پر جرمانے کا اطلاق اس دن سے ہوگا جس دن انکا ویزہ ختم ہوا ہے ۔

اگر ویزہ فروری میں ختم ہوا ہے تو جرمانہ بھی فروری سےہی  دینا ہوگا لہذا جرمانے سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کر کے قانونی کاروائی سے محفوظ رکھنے کے لئے لائے عمل واضح کریں  ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button