متحدہ عرب امارات

ترکی زلزلے کے تین دن بعد عمارت کے ملبے سے 3 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں آںے والے زلزلے کے تین دن بعد ایک عمارت کے ملبے سے ایک 3 سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ترکی میں تین روز قبل آںے والے زلزلے کے دوران متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی تھیں، جن کے نیچے دب جانے والے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ اس زلزلے میں 85 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے 3 سالہ بچی کو ملبے سے نکالنے کے بعد اسٹریچر پر ڈال کر کے ایمبولینس میں لے گئے۔  زندہ بچ جانے والی اس بچی کا نام ایلف بتایا جا رہا ہے۔

ہفتے کے روز ایلف کی دو بہنیں اور ایک بھائی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا تھا لیکن ان میں سے ایک بچہ بعد میں جانبحق ہوگیا۔

ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے سربراہ نے تین سالہ بچی کے زندہ مل جانے کے بعد ٹوئیٹر پر لکھا "میرے خدا تیرا ہزار بار شکریہ۔ ہم اپنی چھوٹی بچی ایلف کو اپارٹمنٹ بلاک سے نکال لائے ہیں”۔

اے ایف اے ڈی کا کہنا ہے کہ ازمیر شہر میں زلزلے کی تباہی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔ اور یونان کے سامسو جزیرے میں بھی دو نوجوان زلزلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ اس زلزلےمیں ترکی کے شہر ازمیر میں 994 لوگ زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 220 افراد کا ابھی بھی علاج جاری ہے۔

سی این این ترک کے مطابق قیاس کیا جا رہا ہے کہ ابھی 20 افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔

یہ ترکی میں آنے والا تیسرا بڑا زلزلہ ہے۔ اس سےپہلے 2011 میں آنے والے زلزلےمیں 500 افراد جانبحق ہوئے تھے، اور اسی سال جنوری میں آںے والے زلزلے میں 41 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button