متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ تحنون بن زاید الہنیان کی ایرانی صدر سے ملاقات

خلیج اردو 6 دسمبر 2021

تہران: متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وفد کے ہمراہ تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

 

قومی سلامتی کے مشیر نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آلنہیان اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید آلنہیان کی جانب سے ایرانی صدر کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

 

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ایرانی صدر نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Source: Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button