متحدہ عرب امارات

دبئی میں پاکستانی نے بھارتی فیملی کو زندگی کی بڑی خوشی واپس لوٹا دی

گمشدہ طوطے کے لئے 4 ہزار درہم انعام کا اعلان کرنے والے بھارتی شہری کو پالتو پرندہ واپس مل گیا ‘ ایک پاکستانی نے اپنے ہندوستانی دوست کی مدد سے ’مٹھو‘ کو ڈھونڈ لیا

دبئی میں ہندوستانی تاجر ، جو پہلے ہی اپنے پالتو طوطے کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کو ٹھیک کرنے کے لیے 7,000 درہم خرچ کرچکا تھا ، بدھ کے روز طوطے کی بحفاظت واپسی کے لیے درہم 4,000 انعام دے دیا ۔ اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق ارون کمار نے اپنے 12 سالہ افریقی گرے طوطے مٹھو کو تلاش کرنے کے لیے انعام کا اعلان کیا تھا ، جب بات کرنے والا پالتو پرندہ پیر کے روز ان کے بر دبئی اپارٹمنٹ میں کھلے بالکونی کے دروازے سے اڑ گیا تھا ، جس سے خاندان کا دل ٹوٹ گیا ، اس کے بعد لاپتہ پرندے کی فوری تلاش شروع کر دی گئی ، کمار نے پڑوس میں فلائر تقسیم کیے اور ہر اس شخص کو 4,000 درہم کے نقد انعام کا بھی اعلان کیا ، جو اسے اپنے پیارے پالتو پرندے سے ملا سکتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ بدھ کی سہ پہر ارون کمار کو وہ کال آئی جس کا وہ شدت سے انتظار کر رہے تھے کیوں کہ ایک پاکستانی نے اپنے ہندوستانی دوست کی مدد سے مٹھو کو ڈھونڈ لیا تھا اور وہ انعام کا دعویٰ کرنا چاہتا تھا۔
کمار نے کہا کہ ان کا خاندان پالتو پرندے کے واپس ملنے پر بہت خوش ہے اور مٹھو بھی خوش ہے کیوں کہ جیسے ہی اس نے میرے والد کو دیکھا ، اس نے بات کرنا شروع کردی ، اس نے ایک بوسہ لیا اور ہیلو کے ساتھ ہمارا استقبال کیا ، وہ شخص جس نے مٹھو کو ڈھونڈا اور اسے واپس لایا ، وہ جذباتی ری یونین کے مناظر دیکھ کر دنگ رہ گیا اور اس نے کہا وہ طوطے کی باتیں دیکھ کر حیران ہوا کیونکہ اس نے ان کے ساتھ رہتے ہوئے خاموشی اختیار کر رکھی تھی ۔

کمار نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دن ہمارے لیے خاص طور پر میرے والدین کے لیے بہت مشکل رہے ہیں ، مٹھو کا واپس آنا بہت بڑی راحت ہے اور یہ خوشی الفاظ سے باہر ہے کیوں کہ مٹھو خاندان کا ایک عزیز رکن ہے اور پیسہ غیر متعلقہ چیز ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button