متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم پاکستان عمران خان سری لنکا جاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود کا استعمال کریں گے

خلیج اردو
23 فروری 2021
اسلام آباد : بھارت نے پاکستان کو وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کیلئے بھارتی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ عمران خان 23 فروری سے سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

2019 میں پاکستان نے اس وقت بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو سعودی عرب اورامریکہ کے دورہ کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال سے منع کیا تھا اور بھارت پر کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔

بھارت نے یہ معاملہ بین لاقوامی سول ایوی ایشن تنظیم کے ساتھ اٹھایا تھا کہ انہوں نے انتہائی اہم شخصیت کو اپنے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت کیونکر نہیں دی۔

عام حالات میں وی وی آئی پی کے جہاز کو ممالک کی جانب سے اپنے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی جاتی ہے تاہم پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال سے انکار کو اصولوں سے انحراف کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button