متحدہ عرب امارات

پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ عسکری تعلقات کو دوام بخشنے کا خواہاں ہے

خلیج اردو
23 فروری 2021
ابوظبہی : پاکستان کی جانب سے پیر کو اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے ، تعلقات کو ویسع کرنے اور فوجی اشتراکیت میں اضافے کا خواہاں ہے۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارتخانے کی جانب سے جاری میڈیا کو اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے چیفس آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاکستان گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سالوشن اور متحدہ عرب امارات کے توازن کے درمیان طے پانے والے ایم اویوز کی دستخط تقریب میں شرکت کی اور مذکورہ بالا تائثرات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل جنرل رضا نے پیر کے روز ابوظبہی میں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزہبشن اینڈ کانفرنس ( آئیڈیکس ) اور نیول ڈیفنس اینڈ مری ٹائم سیکورٹی ایگزہبشن مرکز کا دورہ کیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفنس منکفکچرنگ سیکٹر اس قابل ہے کہ وہ عالمی صارفین کے اسلحے کی ضرورت کو پوری کریں ۔

اس ایگزہبشن میں جی سی ایس سی جنرل ندیم رضا نے متحدہ عرب امارات کے دفاعی افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹنٹ جنرل حماد محمد تھانی آل رومتائی ، چیف آف ڈیفنس آف اٹلی اور یوکرین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button