Uncategorized

جذبات سے بھری ویڈیو میں ماں کی پکار ، ہمیشہ کی طرح شیخ محمد مجبور والدین کا سہارے بنے

خلیج اردو
23 فروری 2021
دبئی : دنیا میں سب سے زیادہ طاقت ور وہ چیخ اور پکار ہے جو ایک ماں اپنے بچوں کی زندگی بچانے کیلئے کرتی ہے۔ ایسے ہی ایک عراقی ماں کی جانب سے اپنی کم سن بچی کیلئے مدد کی صدا پر دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے لبیک کہا ہے۔ لاچار ماں کی کم سن بچی کو پراسرار بیماری ہے جس کے علاج کیلئے شیخ محمد نے 8 ملین درہم کا اعلان کیا ہے۔ شیخ محمد نے بیٹی کے علاج کا وعدہ کر لیا ہے۔

عراقی باشندے جبار محمد اور اس کی بیوی ماصار مندھر 9 فروری اپنی بچی ابراہیم جبار الکوتیاسی کے ہمراہ دبئی آئی ۔ ان کی بیٹی ایک نایاب بیماری ہے جسے سپائنل مسکولر اٹروفی ( ایس ایم اے ) کہا جاتا ہے۔

جب اس جوڑے کو معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی کے علاج پر 8 ملین درہم کا خرچہ آئے گا ، تو عراقی جوڑا صدمے سے نڈھال ہوا اور ایک جذباتی ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے شیخ محمد بن راشد المکتوم سے مدد کی درخواست کی ۔

ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ ماں بچی کیلئے پریشان ہے اور رو رہی ہے۔ انہوں نے شیخ محمد سے درخواست کی کہ وہ اس کی بیٹی کی زندگی بچا لیں ۔ انہون نے بتایا کہ چونکہ ان کے ملک میں متعلقہ علاج کی سہولت نہیں ہے اسی وجہ سے وہ دبئی آئی ہے ۔ یہ بچی صرف دو سال کی ہے اور اس کی علاج پر آنے والا خرچہ وہ برداشت نہیں کر سکتی ۔

ویڈیو میں مجبور ماں نے عزر مآب شیخ محمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ملک میں اس نھنی مہمان کی مدد کیجئے۔ ویڈیو کے 10 دن بعد اس خاندان کو جس معجزے کا انتظار تھا وہی ہوا۔ اس حوالے سے الجلیلیہ چلڈرن اسپیشلٹی اسپتال میں بچی کا علاج ہوگا اور اس کیلئے شیخ محمد نے اخراجات اٹھانے کا کہا ہے۔

اس پر ردعمل میں اس جوڑے نے خدا اور دبئی کے حکمران شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بس میں نہیں تھا کہ یہ ہم کبھی نہیں کر پاتے ۔ اس جوڑے کے ہمراہ ایک 6 سالہ بچی بھی ہے جو دبئی میں ان کے ہمراہ آئے ہیں ۔ اخاوند ابراہیم کا کہن اہے کہ وہ کام کے سلسلے میں سال میں ایک بار دبئی آتے ہیں لیکن اس کے فیملی پہلی مرتبہ دبئی آئی ہے۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

یہ بھی چیک کریں
Close
Back to top button